اوول ٹیسٹ،ٹاس انگلینڈ کا،فیصلے میں غلطی،کولمبو ون ڈے میں سری لنکا کی بیٹنگ

0 28

image by Twitter

آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ سیریز کی ایک بار پھر وسل بج گئی.کولمبو میں میزبان ٹیم نے پہلا ایک روزہ میچ مکمل طور پر روایتی انداز میں لیا ہے. نتیجہ میں ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا.عام طور پر فیلڈنگ پہلے ہوتی ہے. خیر سے اب پروٹیز پہلے فیلڈنگ کریں گے.ممکن ہے کہ موسم کی خرابی سری لنکا کواس ایڈونچر کا سبق دے.

ڈیوسن سنوکا اور تیمبو باووما قیادت کر رہے ہیں. دونوں ممالک ٹیبل پر بقا کی جنگ میں ہیں. آدھے سفر کے بعد بھی اگر پوزیشن 10 ویں اور 11 ویں ہو تو کیا کیا جاسکتا ہے. آگے کے حالات ایسے ہیں کہ ہر ایک کے لئے جیتنا ضروری ہوگیا ہے .دیکهنا ہوگا کس کا تختہ ہوگا.

اوول ٹیسٹ کا سکہ گھوم گیا

ادهر اوول میں بهارت اور انگلینڈ ٹیسٹ میچ کا ٹاس بھی ہوگیا. 5 میچز کی سیریز کے چوتھے میچ کے لئے یہ معرکہ ہے. جوئے روٹ نے ٹاس جیتا ہے اور ایک بار پھر بھارت کو آگے آنے کا موقع دیا.لیڈز ٹیسٹ میں بھارت ٹاس جیت کر پہلے کھیلا تھا. انگلینڈ کی چاندنی ہوئی تھی. اب ایسا مشکل ہوگا. کرک سین تجزیہ کے مطابق اوول پچ پر پہلے بیٹنگ درست ہوتی. ایسا لگتاہے کہ یہ فیصلہ روٹ کے گلے پڑےگا.

دونوں ٹیموں میں تبدیلی کا برابر مقابلہ

ایسا لگتا کہ دونوں سائیڈز نے بار بار فیصلہ کیا کہ برابر تبدیلی کرنی ہے. ویسے کرک سین نے رات لکھا تھا کہ کم سے کم 2 اور 2 تبدیلیاں ہونگی. ایسا ہی ہوا. انگلینڈ نے اولی پوپ اور کرس واکس کو کھلایا ہے. جوس بٹلر اور سام کرن باہر گئے ہیں. بھارت نے ایشن کو نہیں ڈالا.شردول ٹھاکر اورامیش یادهیو شامل ہوئے. ایشانت شرما اور شامی ڈراپ کئے گئے ہیں. سیریز اب 1.1 سے برابر ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.