انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے فیصلے کا نیا دن مقرر،آج رات نیند کریں

0 100

عمران عثمانی کی خصوصی رپورٹ

کہانی بدل رہی ہے یابدلی جارہی ہے۔ایک جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈکچھ اعلان کر رہا ہے کہ منسوخ میچزکو دوبارہ کروانے پر سوچیں گے،دورہ پاکستان پر پھر سوچا جائے گا،ابھی یہ کہنا کہ ہماری ٹیم کب پاکستان جائے گی،قبل از وقت ہے۔ساتھ ہی کیوی بورڈ کے چیف ایگزیکتو کہتے ہیں کہ پاکستان کا جو نقصان ہوا،۔اس پر غور کریں گے۔پاکستان سے تعلقات ٹھیک رہیں گے۔خیر یہ خبر زیادہ اہم نہیں ہے۔اہم بات یہ ہے کہ کیا انگلینڈ ٹیم دورہ پاکستان کرنے والی ہے۔اس کا اعلان اتوار کو ہونا تھا جو نہیں ہوا ہے۔پوری قوم رات گئے تک انتظار کرتی رہی ہے کہ شاید ابھی اعلان ہوجائے۔انگلینڈ 4 گھنٹے پیچھے ہے۔آدھی رات کو کچھ نئی خبر آجائے۔کرک سین یہاں سب سے پہلے یہ خبر بریک کر رہا ہے کہ آرام سے سوجائیں ،آج رات ایسا کوئی اعلان نہیں ہونے والا ہے۔سوال یہ ہے کہ تو فیصلے کا اعلان کب ہوگا۔کب علم ہوگا کہ انگلینڈ کیا کرنے جارہا ہے۔

نئی تاریخ طے

دورہ انگلینڈ کے حوالے سے حتمی فیصلے کے اعلان کے لیے نئی تاریخ مقرر کی گئی ہے ، اس لیے آج رات آرام کریں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگ توقع کر رہے تھے کہ اتوار کی رات تک اس کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ سوچا گیا تھا کہ یہ فیصلہ رات گئے جاری کیا جا سکتا ہے۔ یہ نہیں ہو رہا۔

ای سی بی کا اہم اجلاس اتوارکو ہوگیا،اچھی خاصی بحث ہوئی ہے،بورڈ ممبران نے پوچھا ہے کہ دورے کے التوا کی وجوہات بتائی جائیں،ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے حوالہ سے جو سکیورٹی الرٹ تھا،اس کی کیا تفصیلات ہیں،اس حوالہ سے وہ 5 ملکی انٹیلیجنس اتحاد تھاجس نے یہ سب کیا،اس میں انگلینڈ بھی شامل تھا۔اب انگلینڈ کے سکیورٹی حککام کو وہ تفصیلات دینی ہونگی،بورڈ حکام تب ہی پی سی بی کی آنکھوں میں انکھیں ڈال کر فیصلہ کر پائیں گے۔اس کے لئے فیصلہ اتوار کو نہیں کیا جاسکا ہے۔

اپنے ہی طے کردہ وقت سے انحراف کیوں

ای سی بی نے تاخیر کردی ہے۔ جمعہ کو اعلان کیا گیا تھا 24 سے 48 گھنٹوں میں واضح کیا جائے گا۔ لیکن اب تو 60 گھنٹے گزر چکے ہیں ۔سوال یہ ہے کہ یہ اعلان کب ہوگا،کرک سین کے مطابق اس کے لئے نئی تاریخ 20 ستمبر 2021 بروز پیر مقرر کی گئی ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر سے شام کے وقت میں اس کا اعلان ہوجائے گا۔انگلینڈ کی مرد وخواتین ٹیموں نے پاکستان میں میچزکھیلنے ہیں۔راولپنڈی میں دونوں ٹیمیں ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر 2،2 ٹی 20 میچزکھیلیں گی۔

دوسری جانب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دورہ پاکستان مشکوک ہو گیا ہے اور اس کے ملتوی ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ وسیم خان چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا بیان بھی دیا گیا ہے اور حوالہ دیا گیا ہے کہ وہ انگلینڈ سے مثبت فیصلے کی توقع رکھتے ہیں۔

پاکستان کے ممکنہ نقصانات کیا ہیں؟ اگر انگلینڈ نے دورہ ختم کیا تو یہی ٹیم اگلے سال ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے پاکستان نہیں آئے گی۔ اسی طرح آسٹریلیا کی ٹیم بھی اگلے سال کے آغاز میں دورہ منسوخ کر دے گی اور پھر کیوی ٹیم بھی اگلے سال ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے گی۔پاکستان کے نقصان کی بات اب یہ نہیں رہ گئی ہے کہ اتنے ملین ڈالرز بلکہ بہت زیادہ اور بڑا نقصان ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.