انگلینڈ سیریز سے قبل جنوبی افریقاکرکٹ پر کورونا کا دوسرا حملہ،میچ منسوخ

انگلینڈ سیریز سے قبل جنوبی افریقاکرکٹ پر کورونا کا دوسرا حملہ،میچ منسوخ

عمران عثمانی

انگلینڈ سیریز سے قبل جنوبی افریقاکرکٹ پر کورونا کا دوسرا حملہ،میچ منسوخ ،ایک اور کرکٹر کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔اسکواڈ سے الگ تھلگ کھلاڑیوں کی تعداد اب 4 ہوگئی ہے،تمام کو کیپ ٹاؤن میں واقع ٹیم کے بایوسیکورببل سے نکال دیا گیا ہے۔
کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق 24رکنی اسکواڈ میں سے کوئی بھی متاثرہ کھلاڑی کے ساتھ رابطہ میں نہیں تھا اس لئے باقی اپنا کام کریں گے۔
کووڈ ٹیسٹ کے نتیجے میں جنوبی افریقانے اپنا انٹرا اسکواڈ ٹریننگ میچ منسوخ کردیا ہےجو ہفتے کے روز شیڈول تھا۔ سی ایس اے نےانگلینڈ سیریز پر اثر پڑنے کی کوئی بات نہیں کی ہے جو اگلے جمعہ کو شروع ہوگی ۔
انگلینڈ نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے روز نیوزی لینڈ میں ان کا اپنا انٹرا اسکواڈ میچ آگےہوگا۔
رازداری کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے متاثرہ کھلاڑیوں کے نام جاری نہیں کیے جائیں گے اور متبادل کھلاڑیوں کو بھی نہیں بلایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں