انگلینڈ بھارت پر سبقت لے گیا،انضمام کا تبصرہ غلط،اوول ٹیسٹ سکیورٹی پر بولیں

0 203

کرک سین رپورٹ

یہ دیکھنا ابھی باقی ہوگا کہ انگلینڈ بھارت کے خلاف کتنے رنزکی سبقت لیتا ہے۔سمجھنے اوراچھی طرح سے ذہن نشین کرنے کی بات ایک ہی ہے ۔وہ یہ کہ انگلینڈ نے بھارت کے 191 رنز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سبقت کی جانب سفر جاری ہے۔آگے بڑھنے سے قبل کرک سین کے وہ جملے جو انضمام الحق کے تبصرے کے آخر میں اختلافی نوٹ کے تحت لکھےگئے تھے۔

کرک سین پہلے ہی میچ کی رپورٹ کرچکا ہے۔بھارت کے 191 اسکور زیادہ نہیں ہیں۔پچ جیسی بھی ہے۔انگلش ہے۔انگلش کھلاڑیوں کے لئے بہر حال زیادہ مفید ہوگی۔میچ کا اختتامی سیشن تھا۔نئی بال تھی۔انگلینڈ کے 3 کھلاڑی گر گئے۔روٹ بھی چلے گئے۔روٹ کے بنائے گئے 21 رنزکو دیکھیں اور ڈیوڈ میلان کے 26 اسکور پر نگا ہ ڈالیں تو انگلش پلیئرز کے لئے مزید کم سے کم 150رنزبنانا کوئی مشکل نہیں ہوگا۔چنانچہ انگلینڈ لیڈ لینے کی پوزیشن میں ہے۔میچ ابھی بھی اسی کے ہاتھ میں ہے۔

یہ جملے ذہن میں رکھیں اور جمعہ کو میچ کے دوسرے روز چائے کے وقفہ تک کی اپ ڈیٹ بھی دیکھ لیں۔انگلینڈ نے7 وکٹ پر 227 رنزبنالئے ہیں۔اسے36 رنزکی برتری ہے اور اس کی3 وکٹیں باقی ہیں۔اس نے ابتدائی 3 بلکہ 4 بلکہ اس سے بھی بڑھ کر 5 کھلاڑی جلد گنوانے کے باوجد اوول ٹیسٹ کے دوسر روز کے 2 سیشن گزار دیئے ہیں۔اننگ کی خاص بات اولی پوپ سنچری کی جانب رواں دواں ہیں۔74 پر رہتے ہوئے بھارتی سانس خشک کر رہے ہیں۔ان کے ساتھ کرس واکس 4 کرکے کھڑے ہیں۔ان سے قبل ڈیوڈ میلان 31 اور کریگ اوور ٹون 1کر کے گئے۔اننگ کی خاص بات جونی بیئرسٹو کے 37 اور معین علی کے 35 رنز تھے ۔دونوں نے اولی پوپ کا بھر پور ساتھ دیا جو اچھی شراکت ملنے کے بعد اسکور بنائے جارہے ہیں۔بھارت کے امیش یادھیو ابھی تک 3 وکٹ لے کر کامیاب ہیں۔

پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کا تبصرہ غلط

ایسا لگتا ہے کہ ہمارے کچھ سابق کرکٹرز کسی خاص مقصد کے تحت میرٹ پر بولتے ہی نہیں ۔بولنا چاہتے ہی نہیں ہیں۔متعدد بار ایسا ہوا۔ہمارے سینئر دوستوں نے سوشل میڈیا ٹویٹ پر اس کی توجہ بھی کروائی مگر ٹس سےمس کوئی نہ ہوا۔اب اس بات کو ہی دیکھ لیں۔ان میں سے ایک کرکٹ بورڈ کی صدارت سنبھالنے والے ہیں۔باقی بھی پی سی بی میں کام کر چکے ہیں۔اس کے باوجود بھی بھارتی ٹیم،اس کی کارکردگی پر میرٹ کے تحت ان سے بولا نہیں جاتا۔جیسے میچ کے پہلے روز انضمام نے فرمایا تھا کہ بھارت 191رنز بہت ہیں۔وکٹ ایسی ہے۔اس کے بائولرز چھاگئے۔آج 2 سے وکٹ لے گئے تو میں یقین سے کہتا ہوں کہ بھارت 50رنزکی سبقت لے گا۔امید ہے کہ آپ نے انضمام کا یہ تبصرہ کرک سین صفحات پر بڑھا ہوگا۔سابق پاکستانی کرکٹر نے تو بھارت کو میچ ہی قریب جتوادیا تھا۔تبصرے غلط ہوسکتے ہیں۔کرک سین سے بھی بہت ہوئے ہونگے،بات غلطی کی نہیں ،نیت کی ہے۔جب نیت ایسی ہو کہ بھارت کی ٹیم بہت بڑی ہے۔اس کا سسٹم مثالی ہے۔اس کے پلیئرز غلطی سے پاک ہیں۔انہوں نے تو ان کے 78پر آئوٹ ہونے کا بھی جواز نکال کر کہا تھا کہ کوئی بات نہیں ۔ایسا ہوجا تا ہے۔ایک ٹیم آسٹریلیا میں 36 اور انگلینڈ میں 78 پر گرجائے،بھلے جیتے یا ہارے،اس میں کوئی غلطی نہیں،بتانے کو کچھ ہی نہیں ہے تو آخر ایسا کیوں ہے؟

کرک سین نے بڑے آرام سے دوسرے روز کے کھیل کی تصویر کشی کی تھی۔یقین کریں جیسا لکھا تھا۔ویسا ہی ہوا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ میرٹ پر،کسی سے متاثر ہوئے بغیر یہ تبصرہ کیا تھا۔اس کے الفاظ آپ نے اوپر دیکھ لئے ہونگے۔میں یہاں پہلے بھی لکھ چکا ہوں۔پھر لکھتا ہوں کہ ایسے کئی لاکھ دیکھنے والے میرٹ پر بولنے سے بھی مل جائیں گے۔اب ایک اور ایشو بھی ہے جو انگلینڈ میں مسلسل نظر آرہا ہے۔انضمام سمیت سب وہ کرکٹرز جو ما شااللہ بولتے ہیں۔ایک اہم مسئلہ پر ہی بول لیں

اوول میں پھر سکیورٹی ٹوٹ گئی،بولنے کا اچھا موقع

انگلینڈ میں مسلسل تیسری بار ایک کرکٹ فین سکیورٹی حصار توڑ کر گرائونڈ میں گھس رہا ہے۔جمعہ کے روز تو اس نے وکٹ کے قریب جاکر ایسی دوڑ لگائی کہ جیسے کسی پر حملہ کرنا ہو۔اپنی جانب سے وہ بائولربن رہا تھا لیکن امپائر کے قریب کھڑے جونی بیئرسٹو سے بری طرح ٹکراگیا۔بعد میں اسے پکڑ کر باہر لے جایا گیا۔کیا یہ سکیورٹی کا بڑا فالٹ نہیں ہے۔ایک شخص 3 بارا یسے ہی گرائونڈ میں کیسے داخل ہورہا ہے۔پاکستان جیسے ممالک میں آکر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے سکیورٹی آفیسرز انتظامات کا جائزہ لیتے ہیں۔ہماری سکیورٹی کو 2 افراد چیک کرکے در اصل پورے پاکستان کی توہین کرتے ہیں۔ان کے اپنے ملکوں میں ایک فین 3 بار وکٹ پر پہنچ جاتا ہے۔گویا یہ سکیورٹی خلاف ورزی نہیں۔گویا یہ فول پروف حصار ہے؟انضمام جیسے قد آور کرکٹرز کو اس مسئلہ کو اٹھانا چاہئے اور مغربی دنیا کو آئینہ سے ان کی یہ تصویر بھی دکھانی چاہئے۔یہ نہیں کہ ایک ہی بات اپنے ہر کلام میں کہ بھارتی ٹیم بہت اچھی ہے۔کوہلی بڑے پائے کے پلیئر ہیں،کمال بائولنگا ٹیک ہے۔بھر پور ٹیم ہے۔جیت سے کم باہر نہیں ہوگی۔وغیرہ وغیرہ۔یہ سب ٹھیک ہوگا۔ہوسکتا ہے انضمام کی رائے میں ٹھیک ہو لیکن اس حصار سے اب وہ باہر نکلیں۔انہیں مستقل دیکھنے اور سننے والے اب خود ہنسنے لگے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.