انگلش کائونٹی،محمد عباس کی شاندار واپسی،طوفانی اسپیل سے اپنی ٹیم کو کھڑا کردیا
برمنگھم سے کرک سین رپورٹ
انگلش کائونٹی میں پاکستانی پیسر محمد عباس کا طوفانی اسپیل،یاد گار واپسی،وکٹوں کی جھڑی لگادی۔اس سال کے شروع میں سیزن کھیلنے والے عباس کو درمیان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے واپس آنا پڑا تھا۔ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز کے بعد انہوں نے اپنی کائونٹی ہمپشائر کو ایک بار پھر جوائن کیا ہے۔برمنگھم میں ایک ایسے میچ میں عباس نے اپنی ٹیم کے لئے فائٹ کی جس میں تمام 11 پلیئرز پہلے ہتھیار ڈال چکے تھے۔عباس کے خوفناک اسپیل نے ٹیم کو کھڑا کردیا،ایسا کہ تما پلیئرز میں بجلی بھر گئی۔آخر ایسا کیا ہوا۔اس کے لئے آپ کو یہ پوری رپورٹ دیکھنی ہوگی۔
ہمپشائر ہوگئی پنکچر
انگلش کائونٹی ہمپشائر ٹیم پنکچر ہوگئی۔وہ ایسے کہ ایج باسٹن برمنگھم میں آج5 ستمبر سے شروع ہونے والا4 روزہ کائونٹی میچ تو چل میں آیا میں بدل گیا،محمد عباس کی ٹیم ہمپشائر پہلے کھیلتے ہوئے صرف 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اب کائونٹی میچ مین جو ٹیم 89 پر گرجائے تو میچ کیسے بچ سکتا ہے۔ٹیم کا بڑا پنکچر ہوجاتا ہے۔ول رہوڈز نے 23 رنز دے کر عباس ٹیم کے 5 کھلاڑی شکار کئے۔ایسے میں کیا سوچا جاسکتا تھا،ٹیم مشکل سے 28 اوورز ہی کھیل سکی،ایسا لگا کہ جیسے کسی ٹی20 اننگ کا نظارہ ہو۔پھر گرائونڈ مین ایک اور گھن گرج شروع ہوئی۔ایسی ہوئی کہ پہلی اننگ والا ڈرامہ دوبارہ ہوگیا۔
محمد عباس کی جوابی گھن گرج
پاکستانی پیسر محمد عباس کی جوابی گھن گرج نے اچھلتی کودتی واروکشائر کائونٹی کی بھی دوڑیں لگوادیں۔عباس کی معاونت سے ٹاپ 4 کھلاڑی 11 پر ڈھیر ہوگئے،5 ویں وکٹ 26 پر لوٹ گئی۔چھٹی وکٹ کی شراکت میں سیم ہن اور بر گرز نے ٹوٹل 87 تک پہنچادیا،یہاں تک حالات ہمپشائر کائونٹی کی دسترس سے نکل رہے تھے۔نتیجہ میں ایک بار پھر محمد عباس کی توپ چلی،انہوں نے اوپر تلے دونوں بیٹسمینوں کو آئوٹ کر کے اپنی ٹیم کے لئے راہ ہموار کی۔یہ دھچکا واروکشائر کے لئے اتنا بڑا تھا کہ اس کی ٹیم 116 پر پویلین لوٹ گئی۔ محمد عباس نے18 اوورز میں 29 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔ان کے ساتھی بائولر کیتھ بارکر نے بھی 5 وکٹیں لیں۔انہوں نے 43 رنز دیئے۔ہمپشائر کو 27 رنزکا خسارہ تھا۔
عباس نے ٹیم کا اعتماد بحال کردیا
پاکستانی رائٹ ہینڈ پیسر محمد عباس کے اسپیل سے کائونٹی کا اعتماد بحال ہوگیا۔نتیجہ میں اس کے بلے باز دوسری اننگ میں پر اعتماد دکھائی دیئے اور اتوارکو کھیل کے خاتمہ پر بناکسی نقصان کے 41رنزبنالئے تھے۔اس طرح خسارہ دوسر کرنے کے بعد اسے 14 رنزکی برتری تھی اور تمام 10 وکٹیں باقی ہیں۔کہا جاسکتا ہے کہ اب میچ ایک بار پھر اوپن ہوگیا ہے اور عباس کی ٹیم اچھا ٹوٹل سیٹ کر کے چوتھی اننگ میں حملہ آور ہوسکتی ہے۔
محمد عباس کا پاکستانی ٹیم کے لئے مستقبل
محمد عباس کا پاکستانی ٹیم کے لئے مستقبل مخدوش ہے۔وہ مسلسل ناکام جارہے ہیں۔یوں کہہ لیں کہ درمیانی کارکردگی کی بدولت ایک بار ڈراپ ہوکر واپس آئے ہیں۔ویسٹ انڈیز سیریز میں بھی زیادہ متاثر کن نہیں رہے،۔انگلش کائونٹی کی مسلسل اچھی پرفارمنس انہیں پاکستانی ٹیم مین مستقل واپسی کی راہ دکھائے گی۔عباس نے 5 وکٹیں مکمل کرنے پر ایج باسٹن میں سجدہ شکر بھی ادا کیا ہے۔