امام الحق ایک اور سیریز سے آئوٹ،سری لنکا بھی 135 پر آئوٹ

عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز سے قبل بڑا نقصان.ٹیم کے اعلان میں تو 24 گھنٹے ابھی باقی ہی تھے کہ کرکٹ فینز پر ایک بڑا اعلان گراں گزرا.
اوپنر امام الحق کی انجری لمبی سے لمبی ہوگئی ہے. دورہ نیوزی لینڈ میں قید کی مشقتیں کاتنے کے علاوہ سنگل میچ نہ کھیل سکنے والے امام اب جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے بھی مکمل باہر ہوگئے ہیں.
امام کو نیوزی لینڈ میں انگوٹھے میں فریکچر ہوا تھا .دورے کے اختتام سے چند روز قبل وہ پاکستان آگئے تھے. یہاں آرام کی تمام کاوشیں فضول ثابت ہوئیں اور ساتھ میں وہ پاکستان کپ بھی نہیں کھیل رہے. تازہ ترین ایکسرے رپورٹ میں وہ کلئیر نہیں آسکے. اس طرح ان کو ہوم سیریز سے نکال دیا گیا ہے.
امام الحق اب پاکستان سپرلیگ سے ایکشن میں ہونگے جو اگلے ماہ شروع ہوگی.
قومی سلیکشن کمیٹی ٹیم کا اعلان کل کرے گی.امکان ہے کہ نیوزی لینڈ کی خالی سیریں کرنے والے عمران بٹ اسکواڈ کا حصہ ہونگے .
دوسری جانب گالے میں سری لنکا ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن دوسرے ہی سیشن میں صرف 135 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی .وکٹ پہلے ہی روز اسپنرز کی جنت ثابت ہوئی .ڈوم بیس نے 30 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں .براڈ نے 3 شکار کئے. کپتان چندی مل 28 اور شناکا 23 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے. اننگ 47 ویں اوور میں تمام ہوئی. 2 میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا ٹاس بھی سری لنکا نے ہی جیتا تھا.
انگلینڈسری لنکا کا پہلا ٹیسٹ آج،36 سالہ مختصر مگرڈرامائی کہانی،نئے میچ کا احوال،پیش گوئی
ڈوم بیس نے کیریئر بیسٹ بائولنگ کی ہے.انگلینڈ کے لئے میچ جیتنے کی بنیاد رکھ دی ہے.کرک سین نے گزشتہ رات اپنے تجزیہ میں لکھا تھا کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم بیٹنگ کو ترجیح دے گی.وکٹ اسپنرز کی مدد گار ہوگی اور انگلینڈ فیورٹ ہے.تینوں باتیں اب تک درست ثابت ہوئی ہیں.چوتھی اننگ کی بات بھی تب درست ثابت ہوگی جب میچ وہاں تک جائےگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں