افغانستان ٹیم کا ٹریول شیڈول جاری،بائی روڈ سفر،پی سی بی چیئرمین پر نئی خبر
سیریز کاممکنہ شیڈول
افغانستان کرکٹ ٹیم کے پاکستان کے خلاف سیریز کاممکنہ شیڈول آگیا ہے.ایک ایسے وقت میں کہ جب قومی میڈیا میں پاک افغان سیریز کی منسوخی کی خبریں چل رہی ہیں.یہ دعوے کئے جارہے ہیں کہ سیریز منسوخ ہوگئی.اعلان اتوار کوہوگا.وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ سری لنکا میں لاک ڈائون لگ گیا ہے.10 روزہ لاک ڈائون کے بعد امکانات ختم ہوگئے ہیں.ممکن ہے کہ ایسےلاجسٹک مسائل ہوں.نتیجہ میں ایسا بھی ہو.سیریز منسوخ بھی ہو.
ایک اور دلچسپ خبر
ایک اور دلچسپ خبر بھی ہے.ہفتہ کی رات ایسی خبروں کے تناظر میں افغانستان ٹیم کی اپنے ملک سے روانگی کا شیڈول آگیا.آگے بڑھنے سے قبل کرک سین دیکھنے والوں کو یہ یاد کرواتے چلیں کہ ہم نے 30 گھنٹے قبل یہ خیال پیش کیا تھا کہ ممکن ہے کہ افغان ٹیم پہلے پاکستان آئے اور یہاں سے سری لنکا جائے .کرک سین کے الفاظ یہ تھے.
دیکھنا ہوگا کہ اس میں کیسا بریک تھرو ملتا ہے.یہ بھی ممکن ہے کہ پاکستان سے پی آئی اے کی پرواز جائے اور اس میں افغان پلیئرز سوار ہوکر پاکستان آئیں اور یہاں سے آگے کا سفر کریں لیکن ان تمام معاملات پر پردہ ہے.
طور خم بارڈ رسے پاکستان داخل
پھر ہفتہ کا دن آیا،ہوبہو یہی خبر آئی کہ افغان ٹیم پاکستان آئے گی.ویزے جاری ہوگئے وغیرہ وغیرہ.کرک سین کا اعزاز ہے کہ اس نے اپنے تبصرے میں جو خیال پیش کیا تھا ،وہ ہوبہو درست رہا.اب چلتے ہیں اگلی خبر کی جانب. افغانستان سے اطلاع یہ ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم،سپورٹنگ اسٹاف اور کوچز بذریعہ روڈ طور خم بارڈ رسے پاکستان داخل ہونگے.پشاور پہنچیں گے.وہاں سے اسلام آباد کی فلائٹ ہوگی.اسلام آباد سے دبئی جائیں گے.دبئی سے کولمبو روانہ ہونگے.وہاں سے اڑھائی سو کلو میٹر دور ہمبنٹوٹا میں آخری پڑائو ہوگا.
میچز کولمبو میں ہوسکتے
یہ پلان سمجھ میں آتا ہے.جیسا کہ سب جانتے ہیں افغانستان کے حالات تبدیل ہیں.پاکستانی سفارت خانہ متحرک ہے.سیریز کے لئے بورڈ پرجوش ہے.اب سری لنکا میں لاک ڈائون لگا ہے.یہ بات وزن رکھتی ہے.کرک سین ذرائع کہتے ہیں کہ سری لنکا کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے.ضروری کووڈ ٹیسٹ ہونگے.سیریز کا پہلا میچ 3 ستمبر کو ہوگا.کیا یہ ممکن ہے کہ میچز کولمبو میں ہوں.اس کا جواب ابھی نہیں تھا.ایک جانب یہ کہانی ہے تو دوسری طرف ایک اور قصہ ہے.پی سی بی ہیڈ آفس خود بے یقینی کا شکار ہے.معاملہ اس کے اپنے کپتان کا ہے.
اگلا چیئرمین پی سی بی کون
سوال یہ ہے کہ اگلا چیئرمین کون ہوگا.احسان مانی کی مدت ختم ہونے کو ہے.کل بھی لکھا تھا کہ رمیز راجہ کا نام زیر گردش ہے.ایسا لگتا ہے کہ رد عمل دیکھا جارہا ہے.تب ہی تو نام نکالا گیا.کرکٹ کے سنجیدہ حلقوں نے تشویش ظاہر کردی.عمران خان تک پہنچادی.نتیجہ اب کیا ہوگا؟احسان مانی ہونگے؟چونکہ اس سے قبل ان کے نام کی کنفر میشن تھی.کہا گیا تھا کہ دوسرا دور بھی ان کو ملے گا.کرک سین چند ہفتہ قبل یہ لکھ چکا تھا.اتور کا دن گزار کر پیر کے دن مانی پی ایم ہائوس ہونگے.عمران خان سامنے ہونگے.گمان ہے کہ عمران خان انہیں ایک اور مدت دے سکتے ہیں.
کرک سین کا ماننا ہے کہ رمیز راجہ مقبول ہیں.ورلڈ کپ ونر ٹیم کے رکن ہیں.عمران خان کے مداح ہیں.ان کے انڈر کھیلے ہیں.ان کو بہترین لیڈر مانتے ہیں.رمیز خود بھی پڑھے لکھے،بہترین کمنٹیٹر،اچھا بولنے والے ہیں.ان کو یہ عہدہ دینا چاہئے.ایک اور رائے بھی ہے.سابق کرکٹرزکی ہے.سخت ہے.وزن رکھتی ہے.کہتے ہیں کہ رمیز اوسط درجہ کے پلیئر تھے.پی سی بی میں 3سال بطور سی ای او گزار چکے.اچھا تاثر نہیں دیا.جنرل توقیر ضیا کے دور میں وہ 18 برس قبل تھے.زیادہ کامیاب نہیں رہے.رمیز کی رائے بھی متنازعہ ہے.بولتے بھی ایسے،ویسے ہیں.اس سیٹ کے لئے موزوں نہیں.
معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے
ایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے.جیسا کہ میڈیا میں آرہا ہے.وزیر اعظم پاکستان کی خواہش کسی اور کی ہے.رمیز راجہ برے امیدوار نہیں ہیں.کیا اچھے بھی ہیں.اس کے لئے سابق کرکٹرز،ان کے دور کے ساتھی،انکے بعد کے پلیئرز کیسے مطمئن ہونگے.ایک اور معاملہ بھی ہے.پاکساتان اور بھارت کی میوزیکل چیئر گھومتی رہتی ہے.رمیز راجہ پر ہمارے سینئر مبصرین اور تجزیہ نگار ایک الزام لگاتے آئے ہیں.وہ بڑا عجب ہے.رمیزنے کبھی جواب نہیں دیا.تواتر سے اس کا سامنا کیا.اپنے یوٹیوب چینل پر بھارتی ٹیم کی بہت تعریف کرتے ہیں،اہم ایشوز گول کرجاتے ہیں.ان کے کرکٹرز کے لئے بولتے ہیں.اپنے پلیئرز کو سنادیتے ہیں.نتیجہ کے طور پر ان کو بھارت سے ویور شپ ملتی ہے.
انتظار کرنا ہوگا
بہت سی باتیں ہیں.انتظار کرنا ہوگا کہ اس بار بھی عمران خان ٹویٹ کرکے یہ اطلاع کرتے ہیں کہ پی سی بی سی ای او تبدیل یا پیر کا دن گزارتے ہیں.جب احسا ن مانی ملیں گے.کیا اس بات کا امکان ہے کہ وہی آگے رہیں.جیسی تصویر اس وقت ہے،اس کو تو حرف آخر مانا گیا ہے.لگتا ایسا ہے کہ معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے.جتنا بتایا جارہا ہے.کرک سین اس حوالہ سے ایک کام کرے گا.اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں حقیقی سٹوری کی جانب بڑھے گا اور اصل خبر نکال کرلائے گا.افغانستان کرکٹ سیریز ہفتہ،اتوار کی درمیانی شب تک منسوخ نہیں ہوئی.کل کا علم نہیں ہے.
یہ بھی کچھ ایسی ہی خبر ہے
ریٹائرڈ ہرٹ فواد عالم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ،نئے پی سی بی چیئرمین کی افواہیں