Australia V Pakistan 1st Test: Day 5

اسد شفیق کا پی سی بی کوسنچری کے ساتھ کراراجواب لیکن دیر کردی

عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ ٹیم سے طویل عرصہ کے بعد ڈراپ ہونے والے اسد شفیق کی فارم واپس لوٹی بھی تو فی الحال فائدے سے خالی جائے گی کیونکہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے اسکواڈ کا اعلان ہوچکا ہے۔اسد شفیق ڈراپ ہیں۔
قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے رائونڈ کے پہلے روز سندھ کی کپتانی کرنے والے اسد شفیق نےسدرن پنجاب کے خلاف سنچری داغ دی،وہ123رنزبناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے،ان کے علاوہ عمیر یوسف نےسنچری اسکور کی،وہ 129پر ناٹ آئوٹ ہیں،ٹیم کا اسکور 4وکٹ پر 289رنز ہوچکا ہے۔
ایک اورمیچ میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم کے پی کے کی تباہ کن گیند بازی کے سامنے158پر ڈھیر ہوگئی ۔عثمان صلاح الدین نے 54رنزکی قائدانہ اننگ کھیلی،ساجد خان اورعمران خان نے بالترتیب 4اور 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں کے پی کی4وکٹیں 61پر گرگئی ہیں۔
تیسرے میچ میںناردرن کے خلاف بلوچستان نے5وکٹ پر 257اسکور کئے،عظیم گھمن نے 95کی اننگ کھیلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں