احمد آباد ٹیسٹ دوسرے روز ہی ختم،انگلش ٹیم فائنل سے باہر

عمران عثمانی

پنک بال ،ڈے نائٹ ٹیسٹ ڈرامے میں تبدیل،ٹیسٹ فارمیٹ کا مقصد ختم ہونے لگا. احمد آباد میں بھارت نے دنیا کے سب سے بڑے گرائونڈ میں ٹیسٹ میچ دوسرے ہی روز جیت لیا.انگلش ٹیم میچ میں واپسی کے بعد بھی ناکامی کی تصویر بن گئی کیونکہ دوسری اننگ میں وہ صرف 81 پر ڈھیر ہوئی.بین سٹوکس 25 کے ساتھ ٹاپ پر رہے. بھارت کی جانب سے ایک بار پھر اکسر پٹیل 32 رنز دے کر 5 وکٹ لے گئے. ایشون نے 4 کھلاڑی آئوٹ کئے. اس طرح بھارت کو جیت کے لئے 49 رنز کا ہدف ملا جو اس نے بنا کسی نقصان کے 8 ویں اوور میں پورا کرکے 10 وکٹ سے میچ جیت لیا .بھارت نے 4 میچ کی سیریز میں 1.2 کی برتری لے لی.انگلش ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ فائنل ریس سے باہر ہوگئی ہے. بھارتی ٹیم نے اگر چوتھا میچ جیت لیا تو وہ فائنل میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی اور اگر ہارگئی یا ڈرا میچ کھیلا تو وہ بھی باہر ہوگی. پھر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مقابل ہونگے.
میچ کے دوسرے روز 17 وکٹیں گریں.پہلے بھارتی ٹیم 112 کے جواب میں 145 پر آئوٹ ہوئی اور پھر انگلش ٹیم 81 پر باہر ہوگئی. 11 وکٹ لینے والے اکسر پٹیل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

تفصیلی تجزیہ و خبر تھوڑی دیر بعد