احسان مانی ہی چیئرمین،کرک سین27 جون کی خبر کیسے سچ،نئے حقائق کا انکشاف
کرک سین ٹیم کی خصوصی رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اگلے چیئر مین احسان مانی ہونگے.کرک سین نے جون 2021 میںیہ دعویٰ کیا تھا .پھر چند روز قبل اس وقت بھی یہ لکھا تھا کہ ابھی بھی وہی امیدوار ہیں.اس حوالہ سے بہت کچھ شائع ہوتا رہا،رمیز راجہ کا نام بھی فائنل کرلیا گیا،انہیں چیئرمین پی سی بی بنا بھی لیا گیا.کرک سین نے اسلام آباد سے مزید معلومات لی ہیں.تازہ ترین اطلاعات کے مطابق احسان مانی کے جانے کی صورت میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان بھی مزید کام کرنے سےا نکاری تھے.ان کی مدت چند ماہ میں ختم ہونے جارہی ہے.پاکستان کرکٹ کو اس وقت بے شمار انٹر نیشنل مسائل کا سامنا ہے،اس کے لئے ان کی بھی سخت ضرورت ہے.
وزیر اعظم پاکستان نے مکمل جائزہ رپورٹ کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ احسان مانی اپنے عہدے پر مزید کام کریں گے.انہیں ابتدائی طور پر 2 سال کی مدت ملازمت ملے گی.ذرائع کے مطابق احسان مانی 2023 تک کام کریں گے.اسی طرح وسیم خان کو بھی اگلے سال 3 سال ملازمت مل جائے گی.اس دوران کچھ بھی ہوا تو رمیز راجہ ان کی جگہ لیں گے جن کو بورڈ آف گورنرز میں شامل کیا جارہا ہے.ساتھ میں انہیں ایک اضافی ذمہ داری بھی سونپی جائے گی.دونوں اعلانات آج 25 اگست 2021 کو متوقع ہیں.
اصل حقائق سامنے لانے کا دعویٰ سچ
کرک سین کے کریڈٹ پر ایسی تو بہت سی خبریں ہیں جو وقت سے پہلے بریک ہوئیں.نتیجہ میں درست ثابت ہوئیں.ایسا وقت بھی آیا،جب قومی و انٹر نیشنل میڈیا پر کچھ اور ہوتا تھا.کرک سین کچھ اور شائع کر رہا ہوتا تھا.گزشتہ کئی ماہ سے یہ سلسلہ جاری ہے.تازہ ترین مثال پی سی بی چیئرمین کے حوالہ سے ہے.یہ درست ہے کہ جمعہ سے اتوار تک کرک سین نے چلتی افواہوں پر خبریں دیں.ساتھ حوالہ بھی دیاکہ یہ افواہیں کہاں ہیں.ایسے میں ہر خبر کے آخر میں لکھا کہ کرک سین اصل حقائق جلد لائے گا.
پھر وہ وقت بھی آیا .اتوار 22 اگست کی شب ہر جانب یہ تھا کہ کل پی سی بی چیئرمین کی عمران خان سے ملاقات،رخصتی کا حکم نامہ تیار.رمیز راجہ ملاقات کے لئے طلب.نئے چیف کا لیٹر ریار وغیرہ وغیرہ.
ڈور ابھی کٹی نہیں،پھر سچ
کرک سین نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک خبر بریک کی.جس کا پہلے سے وعدہ تھا.خبر کا حاصل حصول یہی تھا کہ ڈور ابھی کٹی نہیں.پیٹرن انچیف عمران خان احسان مانی کو کام جاری رکھنے کا کہیں گے.پہلی آپشن یہی ہوگی.
احسان مانی نہ مانے تو دوسری آپشن رمیز راجہ کی ہوگی.اگلا دن آیا.میڈیا نے مانی کی برطرفی اور راجہ کی تقرری کو کنفرم کردیا.ایسے میں کرک سین نے ایک بارپھر اپنی تحقیق کی تو با ت پہلی درست تھی کہ ڈور ابھی کٹی نہیں.تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں
پی سی بی چیئرمین کون،آج ملاقات،2 اہم باتوں کا انکشاف،ڈور ابھی کٹی نہیں،بریکنگ نیوز
پی سی بی چیئرمین کی حتمی خبر 27 جون کو دی جاچکی
ایک اہم بات اور بھی عرض کرتا چلوں.کرک سین نے عمرانخان کا یہ اعتماد اور متوقع فیصلہ پہلے بھی شائع کیا تھا.یہ بھی ان دنوں کی بات ہے جب کہپیں اس کا تصور نہیں تھا.27 جون کو ایک خبر دی جس کا عنوان کچھ یوں تھا.پی سی بی چیئرمین شپ پر فیصلے.اس کے لئے آپ یہاں کلک کرسکتے ہیں.
پی سی بی چیئرمین شپ،ورلڈ ٹی 20 اور آئی پی ایل پر نئے فیصلے،توقعات و اثرات
بات ہوگی.ضرور ہوگی
اب اسے بھی پیچھے چلتے ہیں.بات ہوگی.ضرور ہوگی لیکن دلائل کے ساتھ.کرک سین نے فروری 2021 اور مارچ 2021 میں تسلسل لے ساتھ یہ خبریں بریک کی تھیں کہ وسیم خان کو بھی اگلی مدت ملازمت مل جائے گی.وہ 2022 تک کام کرنے کے پابند ہیں.ان سے 2025 تک کا بھی معاہدہ ہوگا.یہ تب ہی ممکن ہوگا کہ جب پی سی بی چیئرمین بھی اپنے عہدے پر کام کریں تو احسان مانی کو اگلی مدت ملازمت بھی مل جائے گی.ان خبروں کے متعدد لنکس اب بھی موجود ہیں.
سوال ہوگا کہ کہ سین نے گزشتہ چند روز سے رمیز راجہ کے حوالہ سے کیا خبریں شائع کیں
اس کا جواب یہ ہے کہ جمعہ سے یہ افواہیں سامنے تھیں.کرک سین نے اسے ایک روز نظر انداز کیا.قومی میڈیا پر چلتی ان خبروںمیں ایک حد تک صداقت ضرور تھی کہ ان کا امکان ہوگیا ہے.کرک سین کی یہ بات بھی اس سے سچ ثابت ہوتی ہے کہ پی سی بی چیئرمین مزید کام کرنے مین دلچسپی نہیں رکھتے .یہ بھی کہا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان انہیں قائل کرلیں گے.سو ایسا ہی ہوا.
وزیر اعظم عمران خان آج کیا اعلان کریں گے
وزیر اعظم پاکستان اب جلد ہی اعلان کریں گے.یہ آج متوقع ہے.اس کے بعد پی سی بی بورڈ آف گورنرز اس پر ضروری کارروائی کریں گے.پاکستان کو آنے والے دنوں میں انٹر نیشنل ٹیموں کی میزبانی کرنی ہے.آئی سی سی ایونٹس لینے ہیں.ساتھ میں متعدد معاہدوں کو حتمی شکل دینی ہے.اس لئے اس بورڈ میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے.
کرک سین آپ کا شکر گزار
کرک سین اپنے پڑھنے والوں کا شکر گزار ہے . انہوں نے نہ صرف ہماری خبروںکی حوصلہ افزائی کی .ساتھ میں ان پر ہمیشہ اعتماد کیا ہے.کرک سین سب سے پہلے،سب سے آگے کے مصداق اپنی ان کوششوں کو جاری رکھے گا.اس ہفتہ کا دلچسپ واقعہ ایک ہی ہے.جمعہ اور ہفتہ کو پی سی بی چیئرمین تبدیلی کی خبریں شدت سے چل رہی تھیں.سب ایک ہی زبان بول رہے تھے.
اصل سٹوری سب سے پہلے
کرک سین نے اس کو رپورٹ کرتے لکھا تھا کہ جلد ہی اصل سٹوری سامنے ہوگی.پھر اتوار اور پیر کی درمیانی شب یہ خبر بریک کی کہ پی سی بی چیئرمین احسانی مانی پہلی ترجیح ہونگے.پیر کے دن دوپہر تک ہرجانب چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کی باتیں تھیں.کرک سین پر یہی تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان احسان مانی کو قائل کر رہے ہیں.
خبر کی تبدیلی ممکن
ویسے تو یہ تمام باتیں پہلے روز سے طے تھیں.ان مین ڈرامائی موڑ پلاننگ کے تحت بھی ہوتے ہیں.کوئی گزشتہ کو برقرار رکھنے پر تنقید نہ کرے،اب تنقید کا ماحول نہیں رہا.رمیز راجہ کے نام آنے،پھر ان کے نہ بنائے جانے پر کرکٹرز ویسے نہیں بولیں گے،جیسے عام حالات میں بولتے.یہ ایک فرق ہے.پلاننگ کبھی کبھار گلے پڑتی ہے،ابھی اس کے گلے پڑنے کے امکانات نہیں ہیں.