آسٹریلیا مہربان ہوگیا،بھارت کلین سویپ کی ہزیمت سے محفوظ

عمران عثمانی

بھارت مسلسل چھٹی ون ڈے شکست سے محفوظ ،آسٹریلیا کے خلاف کلین سویپ سے بچ گیا .اس نے کینبرا میں میزبان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دے دی.آسٹریلیا کے سیٹ بلے بازوں میکسویل اور آسٹن اگر نے مہمان ٹیم پر نوازش کی اور غیر ذمہ داری کرتے ہوئے اس وقت وکٹیں گنوائیں جب فتح نزدیک تھی.
کینبرا میں بھی بیٹنگ کا شو ہوا.
گلین میکسویل کی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے آسٹریلیا بھارت کو سخت مقابلے کے بعد ہراتے ہراتے رہ گیا۔303رنزکے تعاقب میں آسٹریلیا کی4وکٹیں 123 اور5 وکٹیں 158پر گرگئی تھیں،ایرون فنچ 75،سٹیون سمتھ اور لبوشین7،7 رنزبناسکے،ایلکس کیری بھی 38 رنزبناکر چلتے بنے۔نازک ترین موقع پر ایلکس کیری اور میکسویل نے اننگ آگے بڑھائی۔268کے مجموعہ پر میکسویل کو بمراہ نے 59پر شکار کرکے 7ویں وکٹ اڑادی اور ساتھ ہی بھارت کو میچ میں واپس لے آئے۔آسٹن بھی 278 کے مجموعہ پر 28 رنز بناکر چلتے بنے. پوری ٹیم 289 پر ہتهیار پھینک گئی. 13 رنز سے ہارنے کے بعد سیریز آسٹریلیا جیت گیا.
ٹھاکر نے 3وکٹیں لیں۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر سیریز میں پہلی بار بیٹنگ کی،مقررہ اوورز میں5وکٹپر 302رنزبنائے،ہردک پانڈیا92،جدیجہ66رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ گئے جبکہ ویرات کوہلی نے 63کی اننگ کھیلی،ایشٹن اگر 2وکٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔
پانڈیا میچ اور سمتھ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں